Ad Code

Responsive Advertisement

اب یوٹیوب پرصرف 500 سبسکرائبرز اور کم ویوز پر رقم کمانا ممکن ہے

Youtube videos

Youtube

یوٹیوب : اب یوٹیوب پر رقم کمانے کے لیے 4000 سبسکرائبرز یا ہزاروں گھنٹے کے ویوز کی ضرورت نہیں رہی۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی نئی پالیسی کے تحت نرمی کے بعد اب صرف 500 سبسکرائبرز پر اور مخصوص گھنٹوں کے ویڈیو دیکھنے کے بعد مونیٹائزیشن شروع ہوسکتی ہے۔


 یوٹیوب کیدوسری تبدیلی کے تحت ضروری نہیں کہ مخصوص وقت میں لوگ 4000 گھنٹے تک آپ کی ویڈیو دیکھیں تب ہی رقم ملے گی بلکہ اسے کم کرکے 3000 گھنٹے تک کردیا گیا ہے۔

اس اہم اعلان کے بعد اب یوٹیوب پر معیاری اور کارآمد ویڈیو بنانے والے قدرے جلدی سے مونیٹائزیشن کی فہرست میں آکر رقم کماسکیں گے۔ یوٹیوب نے دوروز قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے جس میں یوٹیوب پارٹنرپروگرام ( وائے بی بی) میں نرمی کی گئ ہے۔


Youtube Videos

اسی طرح کم فالوورز والے صارفین کے لیے بھی ٹب وصول کرنے، چینل ممبرشپ، شاپنگ اور پیڈ چیٹ کے آپشن بھی آسان کئے ہیں۔ اسی طرح شارث ویڈیو کے ویوز ایک کروڑ سے کم کرکے صرف 30 لاکھ کردیئے گئے ہیں جو سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ یوٹیوب شارٹ ویڈیوز کو فروغ

دینا چاہتی ہے۔

کچھ روز قبل ٹک ٹاک نے بھی نے کری ایٹر مونیٹائزیشن میں نرمی اور نئی آسان سہولیات پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یوٹیوب نے شاید اس پر اپنا رد عمل دیا ہے


Tags: youtube | youtube to mp3 | youtube tv | youtube music | youtube.com | youtube downloader | youtube mp3 | youtube videos | youtube to mp4 | youtube kids |

Post a Comment

0 Comments